ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ   کی سرپرستی یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کریگی

Jul 24, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب کے 11 ویں کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ہر سال کی طرح میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2024 کی سرپرستی کریگی۔ اس حوالہ سے سیکرٹری صحت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ  سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2024 شفاف طریقے سے منعقد کروایا جائے گا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذریعے اکیڈمک سیشن 2024-25 کے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ پورے پنجاب میں لیا جائے گا۔

مزیدخبریں