کمشنر کی بارش کے دوران متعلقہ محکموں کو ایریا میں متحرک رہنے کی ہدایت 

Jul 24, 2024

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لاہور میں بارش کے باعث ہدایات جاری کرتے  کہا     نکاسی آب کیلئے تمام مشینری فعال اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو یقینی رکھا جائے۔ تمام ایمرجنسی کیمپس پر ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار موجود ہونے چاہئیں۔    انڈرپاسز کو چیک اور نکاسی آب آپریشن نگرانی اے سیز کرینگے۔واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں متحرک رہیں۔  علاوہ ازیںکمشنر لاہور  نے زیر تعمیر جدید ای رجسٹریشن سنٹر شالامار کا دورہ کیا ۔ کمشنر  نے کہا  ای رجسٹریشن سنٹر میں شہری آن لائن اپلائی اور ایک چھت تلے ڈیجیٹل سروسز سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوںنے سنٹر کو اگست میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔

مزیدخبریں