لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود کی زیر صدارت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر مشتمل اجلاس ہوا۔تعلیمی بورڈز کی3 سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ رانا سکندر حیات اور مزمل محمود کو تعلیمی بورڈز کو درپیش چیلنجز و مسائل، بورڈز کے تحت امتحانی سنٹرز میں کیمروں کی تنصیب اور سنٹرز کی سیکورٹی و نگرانی پر بریفنگ دی گئی۔ سیکنڈ اینول امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود نے امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے بورڈز سے لائحہ عمل بھی طلب کیا۔ اس موقع پر سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے چیئرمین، کنٹرولرز اور اہم عہدوں پر فائز دیگر افسر تبدیل کرنے، بورڈ کے اہم عہدوں پر تعینات افسروں کیلئے باقاعدہ کرائیٹیریا طے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیر تعلیم سکندر حیات‘ چیئرمین ٹاسک فورس امتحانات مزمل محمود کی زیر صدارت اجلاس
Jul 24, 2024