افغانستان میں طالبان دور حکومت میں خواتین ذہنی مسائل کا شکار

Jul 24, 2024

کابل(آئی این پی)طالبان کے افغانستان میں خواتین پر پابندیوں میں سب سے سنگین پابندی خواتین کو تعلیم سے روکنا ہے،  سکینڈری سکول بند کرتے ہوئے 10لاکھ سے زائد لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کردیا۔  لڑکیوں کی یونیورسٹی اور پیشہ ورانہ تعلیم پر قدغن لگا کر غیر اسلامی اور غیر شرعی قرار دیا۔یونیسیف کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی سے افغان معیشت کو گزشتہ ایک سال کے دوران 500ملین سے زائد امریکی ڈالرز کا نقصان ہوچکا۔  اساتذہ کی 14ہزار سے زائد سرکاری ملازمتوں کے خاتمے کے باعث معاشی چیلنجز کا سامنا  ہے۔

مزیدخبریں