ایف بی آرریونیو ایس آر اوز میں درپیش مسائل کا ازالہ کرے:شہبازصدیق

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر شہباز صدیق و دیگر  نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو ایس آر او 350(1)2024کی وجہ سے سامنے آنے والی تکنیکی اورقانونی پیچیدگیوں کا فوری ازالہ کرے تاکہ سیلزٹیکس میں رجسٹرڈ افراد اپنی ریٹرن جمع کرا سکیں،نئی ترامیم سے جہاں ٹیکس پیئر زپریشان ہوتا ہے۔
 وہاں ٹیکس پریکٹیشنرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر شہباز صدیق،جنرل سیکرٹری میاں محمد زاہد،نائب صدر انیب اختر انصاری،فنانس سیکرٹری محمدحسن یوسف اورجوائنٹ سیکرٹری احمدرضا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا  ریٹرن فارم کو فائنل ہوتے ہوتے 30ستمبر آ جاتا ہے اور ریٹرن کی خامیاں دور نہیںہوتیں ۔اگر یہی ریٹرن سٹیک ہولڈرز اورٹیکس بارز کی مشاورت سے بنائی جائے تو بہت سارے ایشوز پہلے دن ہی حل ہوجائیں۔

ای پیپر دی نیشن