سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ سرمایہ میں 43ارب سے زائد کااضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج  میں گزشتہ روز تیزی رہی ‘ انڈیکس 400سے زائدپوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 43ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا کیا‘ 53 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھیں۔کے ایس ای100 انڈیکس 447.90 پوائنٹس اضافے سے 78987 پوائنٹس پر جا پہنچا،کاروباری تیزی سے مارکیٹ سرمائے میں 43ارب 69کروڑ 3لاکھ 95ہزار 263 روپے کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمایہ بڑھ کر 105کھرب 45کروڑ 64لاکھ 39ہزار 800 روپے ہوگیا۔  گزشتہ روز17ارب روپے مالیت کے 31کروڑ 62لاکھ 45ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ 433کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘ 225 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،164میں کمی اور 44 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن