سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کا اجلاس،مہنگی بجلی‘پلاٹس الاٹمنٹ کی منسوخی کے مسائل زیربحث آئے

سندر (نامہ نگار) سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس صدر ٹریڈ یونین ملک اظہر علی کی زیر صدارت ہوا ‘شرکاء نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی طرف سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کیا اور حکام بالاسے مطالبہ کیا کہ جن کو پلاٹ منسوخی کے شوکاز جاری کئے گئے ہیں مزید ایک موقع دیا جائے۔ پاکستان میں صنعت پہلے ہی زوال پذیر ہے۔آئی پی پیز  معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے اور عالمی معیار کے مطابق ریٹس طے کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن