لاہور(نامہ نگار)آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا بجٹ پنجاب پولیس میں تقسیم کر دیا ہے۔آئی جی پولیس پنجاب نے مجموعی طور پر پنجاب پولیس میں 54ارب روپے کا بجٹ تقسیم کیا ہے۔ سب سے زیادہ بجٹ لاہور پولیس کو 7ارب 70کروڑ روپے جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس اس بجٹ سے تنخواہوں کی ادائیگی سمیت پیٹرول اور دیگر امور پر آنے والے اخراجات کو پورے کرے گی۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا بجٹ پنجاب پولیس میں تقسیم
Jul 24, 2024