واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ ) امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبرداری کے فیصلے پر آج قوم سے خطاب کریں گے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں صدر بائیڈن نے کہا آج رات 8 بجے قوم سے خطاب کروں گا، امریکی عوام کو آگے کی صورتحال اور یہ بتاؤں گا امریکی عوام کیلئے اپنا کام کیسے ختم کروں گا۔