واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ ) امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبرداری کے فیصلے پر آج قوم سے خطاب کریں گے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں صدر بائیڈن نے کہا آج رات 8 بجے قوم سے خطاب کروں گا، امریکی عوام کو آگے کی صورتحال اور یہ بتاؤں گا امریکی عوام کیلئے اپنا کام کیسے ختم کروں گا۔
جوبائیڈن صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے فیصلے پر آج قوم سے خطاب کریں گے
Jul 24, 2024