اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے شہری کی بازیابی سے متعلق حکم کے بعد لاپتا شہری گھر پہنچ گیا۔ لاپتا شہری سمیع اللہ کے گھر واپس آ جانے پر بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی گئی۔ سمیع اللہ کے اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود سے لاپتہ ہونے پر درخواست دائر کی گئی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم لاپتا شہری سمیع اللہ گھر پہنچ گیا
Jul 24, 2024