گگومنڈی، چوری کے شبہ میں زیر حراست ملزم ہلاک، ورثاء کا احتجاج  

Jul 24, 2024

گگو منڈی (نامہ نگار) پولیس کے تشدد سے چوری کے شبہ میں زیرحراست ملزم ہلاک ہو گیا۔ متوفی مراتب علی 4 سالہ بیٹے اور پندرہ دن کی بیٹی کا باپ تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گگومنڈی میں چوری کے شبہ میں زیرحراست ملزم مراتب علی ملک ساکن255۔ای بی پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔ متوفی مراتب علی کے والد نے بتایاکہ تین روز قبل پولیس نے چوری کے شبہ میں میرے بیٹے کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا تھا اور تین دن تک پولیس کے بیہمانہ تشدد سے میرا بیٹا مراتب علی جاں بحق ہوگیا۔ متوفی مراتب علی 4 سالہ بیٹے اور پندرہ دن کی بیٹی کا باپ تھا۔ متوفی مراتب علی کی نعش ہسپتال پہنچنے پر اس کے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، پولیس کے مطابق مراتب علی پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں