ٹرمپ درندہ صفت اور دھوکے باز شخص ہے ،کملاہیرس

واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو درندہ صفت اور دھوکے باز شخص سے تشبیہ دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کاملا ہیرس نے کہا کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی رہنما ہیں۔کاملا ہیرس نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کے بارے میں جانتی ہوں، ماضی میں بطور پراسیکیوٹر ہر قسم کے مجرموں کے خلاف کارروائی کی،ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے درندوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔دوسری جانب امریکی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ کاملا ہیرس نے ڈیموکریٹک نامزدگی جیتنے کیلئے درکار 75 فیصد ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن پارٹی رہنماوں کے دباو اور مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔صدر جوبائیڈن نے نائب صدر کاملا ہیرس کی نامزدگی کی توثیق کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن