حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد شہر میں گذشتہ روز کی چند گھنٹے کی بارش نے وزیر اعلی کی ہدایت پر قائم کئے گئے مون سون ریلیف کیمپوںکی کارکردگی کا پول کھول دیا۔بارش کے بعد شہر کے کثیر تعداد میں علاقے اور محلے دن بھر گندے پانی میں ڈوبے رہے۔تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر بارشی پانی کو نکالنے کیلئے مون سون ریلیف کیمپ قائم کرکے ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد نے فوٹو سیشن کروائے اب بارش ہوتے ہی گلی محلے اور شاہرائیں دن بھر گندے جوہڑوں اور ندی نالوںکے مناظر پیش کرتی رہیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر اپنی دیانتداری کے گیت الاپ کر شہریوںکو لولی پاپ دیتے رہے۔ کسی بھی جگہ پر میونسپل کمیٹی اور مون سون ریلیف کیمپوںکا پانی نکالتے دیکھائی نہ دیا۔جس پر شہریوںنے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے افسران کی فوٹو سیشن کرائو نمبر بنائو پالیسی پر سخت احتجاج کیا ہے۔