اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے فائر وال کا تجربہ مکمل کرلیا‘ واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کی جاسکیں گی‘ انٹرنیٹ بھی آہستہ کردیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ روکنے کیلئے اور اداروں کی تضحیک اور انہیں نشانہ بنانے کے عمل کو روکنے کے لئے فائر وال کا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔