زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے پر ایک بھٹہ سیل،مالک کو دو لاکھ جرمانہ 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نوید احمد نے پنڈی بھٹیاں کے علاقہ ہجن میں بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی ، اینٹیں بنانے والے بھٹے پر کارروائی کر تے ہوئے ایک بھٹہ کو سیل کر دیا جبکہ بھٹہ مالک بشیر احمد کو دو لاکھ روپے جرما نہ بھی کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نے تمام بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ جو بھی بھٹے بغیرزگ زیگ ٹیکنالوجی کی اینٹیں بنائینگے انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اور انہیں بھاری جرمانے اور انکے بھٹہ کو سیل بھی کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن