قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے نیب ترمیمی بل مؤخر کر دیا  

Jul 24, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے نیب ترمیمی بل 2024ء مؤخر کر دیا۔ رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب ریمانڈ 40 دن کرنے کا دفاع وزیر قانون کو نہیں کرنا چاہئے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ مجھے ایک مرتبہ اس بل کو دوبارہ دیکھنے دیں۔ مخصوص نشستوں کے بارے میں آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم کا بل زیر بحث ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ ابھی آرٹیکل 51 اور 106 کا معاملہ ہے، اس پر آئندہ اجلاس میں بحث کر سکتے ہیں۔ قانون سازی کا عمل تحمل اور گفت و شنید سے ہی ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں