خیبر پی کے اسمبلی، تمباکو ٹیکسوں میں کمی کیلئے فنانس بل میں ترامیم پیش  

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی میں تمباکو ٹیکسز میں کمی کیلئے فنانس بل میں ترامیم پیش کر دی گئیں۔ تمباکو ٹیکسز میں کمی کیلئے اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس ترمیمی بل کے نئے مسودہ کے تحت ورجینیا ٹوبیکو پر ٹیکس پچاس روپے سے کم کر کے پچیس، سفید پتا پر 30 سے کم کر  کے پندرہ روپے کر دیا گیا۔ مسودہ کے مطابق بجٹ پیش کرتے وقت تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی پچاس روپے نافذ کی گئی تھی، ٹیکس میں تمباکو پر سالانہ دس روپے اضافہ خود بخود کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن