گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبرآف کامرس کے وفد نے صدرمعظم علی گھرکی اورجنرل سیکرٹری محمد صلاح الدین حنیف کی قیادت میں جی بی سی میں قائم میڈ اِن گوجرانوالہ انکلوئیرکادورہ کیا۔اس موقع پر صدر پاک چائنہ جوا ئنٹ چیمبر معظم علی گھرکی نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈ اِن گوجرانوالہ انکلوئیر کا منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے ، اس سے قبل چائنہ میں ہمیں ایسے سینٹر ز دیکھنے کا اتفاق رہا ہے لیکن پاکستان میں مقامی صنعتوں کے فروغ کیلئے ایسے سٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر کاہونا باعث فخر ہے ہم اس کاوش پر چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ گوجرانوالہ ہنر مندوں کا شہر ہے اور یہاں کی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں ہمارے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان رابطوں کو بڑھانا ہے ، جنرل سیکرٹری صلاح الدین حنیف کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ چیمبر کا قیام 2014میں عمل میں آیا۔
پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کادورہ میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر
Jul 24, 2024