لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشتگرد کون ہیں اور ان کے پیچھے کون ہے پوری قوم جان چکی ہے۔ نوجوان نسل کو منظم پلاننگ کے تحت ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بھڑکایا جا رہا ہے۔ ملک کے خلاف سازش وہ شخص کر رہا جس کے اپنے بچے لندن میں لگژری لائف گزار رہے ہیں۔ 9 مئی کے واقعات کے بعد بھی اگر کچھ والدین نے سبق نہیں سیکھا تو ان کا اللہ حافظ ہے۔ ایک مخصوص ٹولہ اور ان کے سہولت کار ایجنڈے کے تحت پاکستان میں بدامنی انتشار اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں۔ آگے بڑھتا اور ترقی کرتا پاکستان تانگہ پارٹی کو قبول نہیں۔ کبھی اسمبلیوں سے استعفے، کبھی جیل بھرو تحریک اور کبھی بھوک ہڑتالیں۔ ناکام خان کی ناکام تحریکیں اْس کے لئے باعث ذلت و شرمندگی بن چکی ہیں۔ عوام اپنے اصل دشمنوں کو پہچانیں۔ نئے پاکستان کے نام پر عوام کو دھوکا دیا گیا۔ لوگوں کو اس انتشاری ٹولے سے دور رہنا چاہیے۔ یہ لوگ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔ جو بھی منفی پروپگنڈہ پر مبنی مہم چلتی اس کے پیچھے اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص ہو گا۔ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کی جماعت پاکستان کے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں۔