شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) انجمن تاجران کے رہنما فیضان شفیق خان ، سیٹھ عظیم ، چودھری ارشد چھرا، محمداسحق مٹھو، شیخ عبدالحمید نے کہا ہے کہ امام عالی مقام امام حسین ؓ نے کربلا میں حق وصداقت کا علم بلند کیا آپ نے کربلا میں اپنے خون سے اسلام کی آبیاری کی آپ کی بے مثال قربانی کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی آپ نے جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کر کے قیامت تک کے لیے راہ متعین کر دیا کہ کبھی کسی فاسق و فاجر کی بیعت نہ کی جائے اور حق پر ڈٹے رہنے کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے دریغ نہیں کرنا چاہئے سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوںنے کہاکہ کربلا میں امام حسین ؓ نے نانا کے دین کی سربلندی کیلئے لازوال قربانی پیش کی واقعہ کربلا سے یہ سبق ملتا ہے کہ ہر نیکی حسینیت اور ہر بدی یزیدیت ہے امام حسین ؓ نے ظالم فاسق یزیدی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا۔
’’امام حسین ؓ نے کربلا میں حق وصداقت کا علم بلند کیا‘‘
Jul 24, 2024