منڈی فیض آباد(نامہ نگار)منڈی فیض آباد میں تجاوزات کی بھرمار گلیاں اور بازار سکڑ کر پگڈنڈی کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ شہر کے درمیان سے گذرنے والی اہم شاہراہ جو کہ خیبر سے کراچی کو ملانے والی اہم شاہراہ ہے جس پر بااثر لوگوں نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے حادثات ہونا معمول بن چکے ہیں اس وقت مین شاہراہ پر رکشہ سٹینڈ ٹیکسی سٹینڈ لوڈر رکشہ سٹینڈ اور باربرداری والے ٹرک اڈے قائم کر رکھے ہیں اس کے ساتھساتھ ریڑھی والوں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں نے بھی مین شاہراہ پر اپنے اڈے قائم کر رکھے ہیں ۔عوام کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہر کے اہم کاروباری مراکز مین بازار وقار پٹواری والا بازار بھولے شاہ بازار اور ناظر بازار میں دکانداروں نے پختہ تھڑے بنا کر ان پر قبضہ کر رکھا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔
منڈی فیض آباد: تجاوزات کی بھرمار ‘ گلیاں اور بازار سکڑ گئے
Jul 24, 2024