شیخوپورہ: ککڑ گل روڈ پربغیر این او سی سوئی گیس پائپ بچھانے کیلئے کھدائی شروع 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)محکمہ سوئی گیس نے ککڑ گل روڈ پربغیر این او سی لیے کھدائی کر کے پائپ لائن بچھانا شروع کردی جس سے محکمہ ہائی وے کی طرف سے کروڑوںر وپے کی لاگت سے تعمیر شدہ پختہ سڑک تباہ ہو گئی علاقہ مکینوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بتایا گیاہے کہ محکمہ ہائی وے نے شیخوپورہ سے ککڑ گل تک کروڑوںروپے کی لاگت سے کارپٹ روڈ تعمیر کی اور اب محکمہ سوئی گیس کی طرف سے پائپ لائن بچھانا مقصود تھا محکمہ سوئی گیس کی طرف سے این او سی لیے بغیرہی کھدائی شروع کردی گئی جس سے کارپٹ روڈ تباہ ہو گئی اگر محکمہ سوئی گیس حکام محکمہ ہائی وے کے انجینئرز کیساتھ مشاورت اور ان سے این او سی لیکر کھدائی کرتے تو تعمیر شدہ سڑک بھی بچ جاتی اورسوئی گیس کی پائپ لائن بھی بچھ جاتی علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آمد رفت میں خلل ڈالنے ، بغیر کسی این او سی کے پائپ لائن بچھانے اور تعمیر شدہ سڑک کی توڑ پھوڑ پر سوئی گیس کے عملہ کیخلاف تحقیقات کروائی جائیں ۔ محکمہ سوئی گیس کے ذرائع نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چار کلومیٹر تک کھدائی کی گئی اورباقی کام روک دیا گیا ہے جلد محکمہ ہائی وے کے افسروںسے مشاورت کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن