کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے:غلام مصطفی گیلانی


منڈی فیض آباد(نامہ نگار)مقامی شادی ہا ل میں پولیس کی طرف سے کھلی کچہری لگائی گئی ۔ ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفی گیلانی نے شرکا ء سے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے چوبیس گھنٹے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا اور مظلوم کی داد رسی ہے ۔ موبائل چوری ہو یا گم ہو پولیس نے 31مراکز قائم کیے ہیں جس میں موبائل ٹریس کیے جاتے ہیں عنایت بی بی ، صدیق اور مختار احمد نے شکایت کیں تو ایس ایچ او کو فوری ازالہ کرنے کا حکم دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...