شیخوپورہ میں چکن کی قیمت کم نہ ہوسکی ‘ 650 تک فی کلو فروخت جاری 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے کے باوجود شیخوپورہ میں چکن کی قیمت میں کمی نہ آسکی شیخوپورہ میں چکن 600 سے 650 تک فی کلو فروخت ہو رہا ہے اس کے علاوہ چکن کا گوشت فروخت کرنیوالوں نے وزن کو بڑھانے کیلئے چربی ، کلیجی، پوٹے وغیرہ بھی شامل کر کے دے رہے ہیں شہریوںنے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ چکن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور جو چکن فروش گاہکوں کو چکن کے ریٹ پر چربی کلیجی اور پوٹے وغیرہ شامل کرکے دیتے ہیں ان کیخلاف بھی کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن