ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ روف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے،عطاءتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءتارڑ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ رو¿ف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے، تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کچھ ہدایات یہاں سے باہر جارہی تھیں اور کچھ باہر سے یہاں آرہی تھیں۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان روف حسن پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم ہیں جہاں وہ ساڑھے 7لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے۔ بعض ایسے شواہد ملے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے ریاست مخالف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا حب بنا ہوا تھا۔پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ سے کی گئی تفتیش میں کچھ ایسے شواہد سامنے آئے تھے جس کی بناءپر پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر پولیس نے چھاپہ مار کر رﺅف حسن کو گرفتار کیا تھا ۔ رﺅف حسن نے تفتیش کے دوران مزید چیزیں سامنے آئیں گی کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں پوری طرح ملوث ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد پولیس نے سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن کو حراست میں لے لیا تھا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکٹر جی ایٹ میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا تھاجہاں اسلام آباد پولیس نے سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو حراست میں لیا تھا۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی تھی۔ بیرسٹرگوہر اور روف حسن اس وقت سیکرٹریٹ میں موجود تھے جبکہ ویمن پولیس بھی تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہر موجود رہی تھی۔پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں موجود خواتین کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھاجبکہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے سیکرٹریٹ کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی تھی جبکہ قیدی وین بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی تھی۔ پولیس کی جانب سے مزید گرفتاریوں کا خدشہ بتایاگیا تھا۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کی طرف جانے والے تمام راستے مکمل سیل کر دیئے

ای پیپر دی نیشن