اسلام آباد(خبر نگار) مصر کے قومی دن پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مصر کی پارلیمنٹ، عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی دوستی اور تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقات مختلف شعبوں میں باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہیں۔جو ہمارے تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دوستی اور معاونت کا سلسلہ مشترکہ اہداف کے حصول اور دونوں قوموں کی خوشحالی کے لئے جاری رہے گا۔