اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی لڑائی تمام جماعتوں اور اداروں نے ملکر لڑنی ہے،حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی، پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کی قربانی دی، پاک فوج کے جوان وطن اور ہمارے مستقبل کیلیے قربانیاں دے رہے ہیں، 2024 میں 520 سے زیادہ افراد دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتی چلی آرہی ہے ، بیرسٹر دانیال چوہدری نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا نومئی کے حوالہ سے جی ایچ کیو کے باہر مظاہرہ کرنے کی ہدایت دینے کا اعتراف جرم سامنے آیا ہے، آئیروز افواج پاکستان کے جوان اور افسران شہید ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب فسادی ٹولہ پاکستان کو کمزور کر رہاہے2024 میں اب تک 520 لوگ دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہو چکے ہیں، جن میں 150 فوجی جوان اور افسران شامل ہیںا نھوں نے کہا کہ دن رات کاوشوں کے بعد پاکستان آج بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے، دن رات کاوشوں کے بعد ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا ہے،ڈیجیٹل دہشگردی کے ذریعے حملوں کے نتیجے میں معیشت اور سیاست کوکمزور کیا گیا ،11 سال سے کے پی میں حکومت ہے کیا کوئی ایک بڑا پروجیکٹ بتاسکتے ہیں؟کیایہ پاکستان کو ایک کمزور ریاست بنانا چاہتے ہیں؟،انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے ویڈیو ثبوت موجود ہیں تو پھر کس چیز کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے؟ صرف اس لیے کہ ان کو مزید وقت دیا جائے،پاکستان کی لڑائی ہم سب نے ملکر لڑنی ہیاگر ہم اس ملک اور افواج کو کمزور کریں گے تو یہ ملک آگے بڑھے گا نا ہی سیاست پاکستان کو بچانے کیلیے فرقہ واریت اور ملک کو تقسیم کرنے والوں کے خلاف آپریشن ضرورکیا جائے گا،حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہو گی۔