میٹرو بس سروس عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کررہی ہے،عامر خٹک

Jul 24, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر  سے)کمشنر راولپنڈی ڈویڑن عامر خٹک نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کررہی ہے شہر کی آبادی بڑھنے کے تناسب سے بسوں اورروٹس کی تعدار بڑھانا ضروری ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے میٹرو بس سروس کی نئی فزیبلٹی سٹڈی کے حوالیسے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینشن سید نذارت علی، اے ڈی سی جی ڈاکٹر حسان طارق،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا، سیکرٹری آر ٹی اے راشد علی سمیت دیگر افسران اور نیسپاک کے نمائندوں نے شرکت کی کمشنر راولپنڈی کو نیسپاک کے نمائندوں نے میٹرو بس سروس کی نئی فزیبلٹی سٹڈی کے حوالے سے  بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ میٹرو بس سروس چھ روٹس پر سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔2015 کی فزیبلٹی سٹڈی کے مطابق بسوں کی تعداد 78 ہے بڑھتی آبادی کے تناسب سے میٹرو بس سروس کی نئی فزیبلٹی سٹڈی کے حوالے سے کام جاری ہے اور ممکنہ طور پر بسوں کی تعداد ایک سو سے ایک سو پچاس تک بڑھائے جانے پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ میٹرو بس روٹس کی تعداد 6 سے بڑھا کر 10 کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے کمشنر راولپنڈی نے نیسپاک کے نمائندوں کو اگست کے پہلے ہفتے میں میٹرو بس سروس کی نئی فزیبلٹی سٹڈی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے کہا کہ میٹر بس سروس عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کررہی ہے۔ شہر کی آبادی بڑھنے کے تناسب سے بسوں اور روٹس کی تعدار بڑھانا ضروری ہو گیا ہے۔ نئی فزیبلٹی رپورٹ آنے کے بعد میٹرو بس سروس کے ذریعے عوام کو مذید بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی میٹرو بس سروس کا فکس کرایہ عام آدمی کے لیے بہت بڑی سہولت ہے۔

مزیدخبریں