وزیر اعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کا جلدآغاز کیا جارہا، ڈاکٹر مختار بھر تھ 

Jul 24, 2024

اسلام آباد(خبر نگار) (خبرنگار) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد بھر تھ نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کا جلدآغاز کیا جارہاہے، اس پروگرام کے لئے 68 ارب روپے کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے، جن افراد کا ہیپاٹائٹس ٹیسٹ مثبت آئے گا ان کا علاج مفت کیا جائے گا۔ منگل کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرمختاراحمد بھرتھ نے کہاکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔پوری دنیا میں ہیپاٹائٹس کے کیسز کی تعداد 60 ملین ہے جن میں سے دس ملین کیسز پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائیٹس کے خاتمے کا پروگرام وفاق اور چاروں صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے شروع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ا?زاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوں گے ۔ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم نیشنل ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے ۔ ڈاکٹر مختار بھر تھ نے کہاکہ ملک بھر میں 12 سال سے زائد عمر کی ا?بادی کی سکریننگ ہو گی ۔سکریننگ میں مثبت پائے جانے والوں کی تصدیق کے لئیٹیسٹ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ میں مثبت پائے جانے والوں کا مفت علاج ہو گا۔ وفاقی حکومت پروگرام پر عمل درا?مد کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنائے گی۔متعدی اور غیر متعدی امراض کی روک تھام کے لئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔صحت کے شعبے میں پڑے پیمانے پر اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں