وطن دشمن سیاسی انتشار اور نفرت کا بیج بو کر قومی وحدت پر حملہ آور ہیں ، پیر اسلم مجددی

اسلام آباد ( محمد ریاض اختر ) ممتاز سکالر ، سجادہ نشیں آستانہ پیارا شریف صاحب زادہ پیر محمد اسلم مجددی نے کہا ہے کہ وطن دشمن عناصر پاکستان میں سیاسی انتشار اور نفرت کا بیج بو کر قومی وحدت پر حملہ آور ہیں ، قائد اعظم کے پاکستان کو افراتفری، غیر یقینی اور ''بھوک '' سے بچانے کیلئے علماء کرام ، مشائخ عظام اور اہل دانش کو میدان عمل میں آکر اپنا قومی اور دینی فریضہ ادا کرنا پڑے گا۔ مسجد و محراب کے وارثان خواب غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو پانی سر سے اونچا ہوجائے گا۔ ''نوائے وقت '' سے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے حالات مسلم حکمرانوں کی نا اتفاقی کا بڑا ثبوت ہیں، اسلامی ممالک اپنے مسائل پر دوسروں پر یوں ہی تکیہ کرتے رہے تو اہل فلسطین اور اہل کشمیر کیلئے آزادی خواب ہی رہے گی۔  صاحب زادہ پیر محمد اسلم مجددی نے بتایا کہ 25کروڑ کی آبادی میں نصف تعداد کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ، ایک کروڑ گریجویٹ بے روزگاری کی فصل کاٹ رہے ہیں،پونے تین کروڑ نونہال سکول ایجوکیشن سے محروم ہیں، رہی سہی کسر بجلی کے بھاری بلوں نے پوری کر دی ہے، اہل اقتدار مسائل حل کرنے کی طرف دھیان دے رہے ہیں نہ عوامی مسائل کبھی انکی ترجیح رہے۔ ایک سوال پرسجادہ نشیں آستانہ پیارا شریف نے بتایا کہ سیاست دانوں نے قوم کو مایوسی ، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،وقت آگیا ہے کہ تحریک پاکستان کے جذبوں کو پھر سے زندہ کیا جائے اور یہ نیک اور ارفع مشن علماء￿  و مشائخ ہی پورا کرسکتے ہیں۔ بنوں واقعہ میںکی بابت صاحب زادہ پیر محمد اسلم مجددی  نے کہا کہ قوم پاک فوج کے خلاف مہم جوئی پروپیگنڈے اور افواہوں کی مذمت کرتی ہے حکومت کو ایسے شر پسند عناصر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لانی چائیے ۔

ای پیپر دی نیشن