نشیبی علاقوں سے پانی کا نکاس مقررہ وقت پر یقینی بنایا جائے، محسن نقوی

Jul 24, 2024

اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد میں بارش کے باعث وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے کو الرٹ کو کر دیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا اور اپنی نگرانی میں نکاسی آب کا کام جلد مکمل کرانے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں سے پانی کا نکاس مقررہ وقت پر یقینی بنایا جائے اور متعلقہ افسران و عملہ نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ اسلام آباد کی سٹرکوں، نالوں اور پانی کی گزرگاہوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور انڈر پاسسز اور دیگر جگہوں پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک کی روانی کے لئے ٹریفک پولیس متحرک انداز میں فرائض سرانجام دے۔ جبکہ نکاسی آب کے لئے اضافی وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

مزیدخبریں