اسلام آباد (خبر نگار)اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ سید عارف حسین کاظمی نے کہا ہے کہ فلسطین میں معصوم بچوں کا قتل عام ہو رہا ہے ،مسلمان اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہو جائیں ۔وہ سینئر صحافی حماد بلغاری کے زیراہتمام سالانہ مجلس عزاء سے امام بارگاہ بلتستانیہ انگت پورہ راولپنڈی میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین نے ہمیں ظالم حکمران کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوم کی حمایت کا درس دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یزید مٹ گیا اور کربلائآج بھی آباد ہے ۔وہاں لاکھوں کا اجتماع حسینیت کی فتح کا اعلان کر رہا ہے۔علامہ عارف نے کہا کہ مسلمانوں پہ فرض ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق وقت کے یزیدوں کو للکاریں اور فلسطینیوں پہ ہونے والے مظالم پرآواز بلند کریں۔ مجلس عزاء میں معروف شاعر اختر عثمان نے اہلبیت کی شان میں کلام سنایا۔