اسلام آباد (وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز مختلف منصوبوں کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں متعلقہ شعبوں کے سنئیر افسران نے شرکت کی. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ادارے کے مختلف امور کی ڈیجٹلائزیشن کے حوالے سے بریفننگ دی گئی. انہیں بتایا گیا کہ کیس مینجمنٹ سسٹم پر کام جاری ہے جس کے تحت شہریوں کو 130سے زیادہ سہولیات موبائل فون پر دستیاب ہونگی. اسی طرح برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، پراپرٹی ٹیکس اور دیگر میونسپل فنکشنز کی ڈیجٹلائزیشن شروع کی جارہی ہے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈیجیٹل پارکنگ کی نگرانی کے لئے نامور تھرڈ پارٹی کی خدمات لی جائیں تاکہ ریونیو اکٹھا کرنے کے عمل میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے. انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پارکنگ سے حاصل ہونے والا ریونیو ان مقامات کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش پر خرچ کیا جائے گا۔
ڈیجیٹل پارکنگ کی نگرانی کیلئے نامور تھرڈ پارٹی کی خدمات لی جائیں، محمد علی رندھاوا
Jul 24, 2024