حسن ابدال،بابا ولی قندہاری پہاڑی پر پانی کی سپلائی 50دن بعد بحال

حسن ابدال(نمائندہ نوائے وقت)حسن ابدال، سخی زندہ پیر بابا ولی قندہاری پہاڑی پر پانی بندش کا معاملہ،گذشتہ 50 دن سے پانی کی معطل سپلائی انتظامیہ نے بحال کر دی۔صدر مرکزی انجمن خدام الفقراء و خادم بابا ولی قندہاری نے ایم پی اے سردار محمد علی، ڈپٹی کمشنر راو عاطف رضا، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عارف قریشی کا پانی سپلائی بحال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانی بندہونے سے درگاہ پر آنیوالے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔درگاہ کے خادم گذشتہ 50 دنوں سے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے  دو کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے نیچے سے پہاڑی کی چوٹی پر پیدل پہنچاتے رہے جو کہ ایک دشوار گزار عمل تھا۔انکا کہنا تھا کہ مقامی ایم پی اے سردار محمد علی ،ڈپٹی کمشنر راو عاطف رضا،اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عارف قریشی اور انکے عملے کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے مسلسل کوششوں کے بعد درگاہ کے بند پانی کو بحال کروانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن