عوام گھر کا راشن لیں یا فاقے کر کے بجلی کا بل ادا کریں؟ملک عابد داؤد

فتح جنگ(نامہ نگار)آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کیلئے ناقابل قبول ہے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا عوام گھر کا راشن لیں یا فاقے کر کے بجلی کا بل ادا کریں ان خیالات کا اظہار سابق چئیرمین بلدیہ فتح جنگ ملک عابد داؤد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی کی شرح 50 سال کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی ہے جو الیکشن سے پہلے 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کے بلند وبانگ نعرے لگاتے تھے آج اسی اتحاد الائنس کی حکومت غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین رہے پیں انھوں نے کہا کہ عوام اس وقت  مہنگائی بے روزگاری جیسے مسائل کا شکار ہے مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اشیا خوردنوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن