سوہاوہ ( نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی صدر سوہاوہ شوکت علی نے ایک اخباری بیان میں اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان مستقبل قریب میں ضلع جہلم کا دورہ کریں گے، مذکورہ دورہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر کی رہائش گاہ کوٹلی اللہ یار جہلم پر کریں گے،اس دوران ضلع بھر کے متحرک کارکنان سے ملاقات کریں گے اورکھلی کچہری کی صورت میں کارکنان سے ملاقات کریں گے ۔ توقع ہے کہ گورنر پنجاب اس دورہ کے موقع پر ضلعی اور علاقائی مسائل پر بھی بات کریں گے ۔
گورنر پنجاب جلدجہلم کا سیاسی دورہ کرینگے،شوکت علی
Jul 24, 2024