لکڑیاں لوڈ کرنے کے انکار پر شہری کی جان لینے والا ملزم گرفتار

Jul 24, 2024

سنجوال کینٹ (نامہ نگار) معظم خان ولد شیر باز سکنہ سرگ سالار نے تھانہ صدر اٹک پولیس کو بیان دیا کہ محنت مزدوری کرتا ہوں آج شام اپنے گھر میں اپنی فیملی کے ہمراہ موجود تھا کہ سجاول خان اپنے بھائیوں لال زمرد اور شاکر خان کے ساتھ ہمارے گھر آگیا اور میرے والد کو گالم گلوچ کرنے لگے کہ آپ مزدوری پر لکڑیاں لوڈ کرنے کیوں نہ آتے ہو اور دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکل گئے اور ہمارے گھر کے ساتھ نوازش خان کی چھت پر چڑھ کر سجاول خان نے بندوق سے سیدھا فائر بانیت قتل کیا جو میرے والد کو سر پر لگا جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ صدر اٹک پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے شہری کی جان لینے والے ملزم سجاول خان ولد محمد خان سکنہ سرگ سالا تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا ۔

مزیدخبریں