جے یو آئی پنجاب کے ناظم انتخاب نور خان ہانس ایڈووکیٹ کی مری آمد

 مری(نامہ نگار خصوصی)جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے ناظم انتخاب نور خان ہانس ایڈووکیٹ کی مری آمد، انہوں نے قاری راشد نواز عباسی ناظم انتخاب جمعیت علما اسلام ضلع مری ندیم اخلاص عباسی معاون ناظم انتخاب جمعیت علمائے علما اسلام ضلع مری طاہر محمود عباسی ناظم انتخاب جمعیت علمائے اسلام تحصیل مری سے خصوصی ملاقات کے دوران ضلع مری کی تحصیل مری و کوٹلی ستیاں کی رکنیت سازی  کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے لیے جماعتی معاملات کے بارے میں بھی متعدد فیصلوں پر غور کیا گیا ضلع مری کی تاریخ ساز رکنیت سازی پر قاری راشد نواز کی کارکردگی کو سراہا،اس موقع پر معاون ناظم انتخاب پنجاب حذیفہ شاکر اور راولپنڈی اسلام آباد کے جید علما کرام مولانا سعید الرحمن سرور،مولانا مفتی امیر زیب اورمفتی خالد زیب بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن