گوشوارے جمع نہ کروانے کا معاملہ،الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو آخری موقع نہ دینے کافیصلہ

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین اسمبلی اور 10 سیاسی جماعتوں کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کروانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے آخری موقع نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے الیکشن اخراجات کی تفصیلات نہ دینے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ سابق اسمبلیوں کے ارکان 12 اگست کو ریٹائرڈ ہو گئے تھے، مجموعی طور پر 37 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کروائے تھے۔الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ اے این پی، مووان پاکستان، پیپلز مسلم لیگ پاکستان، پاکستان عوامی راج، عوامی جمہوری پارٹی پاکستان، حق دو تحریک بلوچستان، پاکستان پیپلز لیگ نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سابق ارکان کیلئے گوشوارے جمع نہ کروانے پر قانون خاموش ہے۔حکام الیکشن کمیشن کے مطابق اے این پی کے میاں افتخار اور حسین شاہ سے کافی بار رابطہ کیا گیا۔ مووان پاکستان سے ان کے نمبرز پر رابطے کی کوشش کی گئی لیکن نمبر نہیں اٹھایا گیا جبکہ پیپلز مسلم لیگ نے کہا کہ انہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا اس لئے اخراجات نہیں ہوئے۔ ممبر بلوچستان نے کہا کہ اگر سابق ارکان اسمبلی کے حوالے سے قانون خاموش ہے تو کمیشن کیا کر سکتا ہے۔الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ ایسے ارکان کو انتخابات کیلئے نئے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروانے دئیے جائیں۔ 10 سیاسی جماعتوں نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے تھے۔ قانون کے مطابق ایسی سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔حکام نے کہا کہ حق دو تحریک بلوچستان نے کہا انہوں نے 28 جون کو تفصیلات بھیج دیں لیکن موصول نہیں ہوئیں۔ الیکشن آیا تو پارٹیوں نے اشتہار دیا کہ جس نے ٹکٹ لینی ہے وہ اپلائی کرے۔ممبر خیبرپختونخوا نے ریمارکس دیے آپ قانون کی کیا بات کرتے ہیں، قانون تو کہتا ہے کہ آزاد ارکان 3 دن میں سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ 149جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لیا، انہیں الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان دیا، 7جماعتوں نے تاحال الیکشن اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ بعض جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ ہم نے مہم نہیں چلائی تو تفصیلات کیوں دیں، ان جماعتوں نے پھر الیکشن نشان کیوں لیا۔ اب تو آزاد ارکان کو 15 دن دے دئیے گئے۔بعدازاںالیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان اور سیاسی جماعتوں کو آخری موقع نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن