کلرسیداں ،بدترین گرمی اور حبس کے بعد موسلادھار بارش 

 کلرسیداں(نامہ نگار)طویل خشک سالی بدترین گرمی اور حبس کے بعد اللہ کے حضور لوگوں کی دعائیں رنگ لے آئیں بادل خوب برسے موسلادھار بارش سے کھیت کھلیان پانی سے بھر گئے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں برساتی نالوں میں طویل مدت کے بعد پانی کی روانی دیکھی گئی جس سے حبس اور شدید گرمی کا زور ٹوٹا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ چوآخالصہ کے نالہ سریں میں طغیانی اور متبادل سڑک چوآخالصہ دوبیرن روڈ پر درخت گرنے سے کلرسیداں دھانگلی روڈ پر ازادکشمیر کے قصبات چک سواری،اسلام گڑھ،پلاک،راجدہانی،ناڑ،گل پور،ڈڈیال کے علاوہ دھانگلی چوآخالصہ،ٹکال،بیول سے کلرسیداں اور راولپنڈی اسلام آباد انے جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔

ای پیپر دی نیشن