گوجرخان (نامہ نگار )حکومت بجلی کے ظالمانہ بلوں پر نظرثانی کرے بجلی کے بلوں نے لوگوں کے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر کے رکھ دیا ہے تنخواہ دار اور متوسط بجلی کے ماہانہ بھاری بل انے پر انتہائی پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں حکومت بجلی کی قیمتوں کو کم کرے عوام کو ریلیف دینے کے اقدام کریں بصورت دیگر حالات کو خانہ جنگی کی طرف جانے سے کو ئی روک نہیں سکے گا خیالات کا اظہار معروف شخصیات انجم بٹ راجہ اور ساجد یوسف کیانی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ بجلی کے بل دیکھ کر ہر طبقہ پریشان کن صورتحال سے دوچار ہو چکا ہے کہ وہ بال بچوں کا پیٹ بھرے یا اپنی ماہانہ امدنی بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی نظر کریں ان ظالمانہ بلوں پر حکومت غور کرے بجلی کی قیمتوں کو کم کرے تاکہ لوگ جی سکے جس طرح بجلی کے بلوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور قیمت ائے روز پڑھائی جا رہی ہے اس سے غریب اور متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہو چکا ہے بجلی کی قیمتوں کو کم کرے عوام کو ریلیف دینے کے اقدام کرے تاکہ لوگ اپنے روز مرہ معاملات کو بآسانی چلا سکیں۔
حکومت بجلی کے ظالمانہ بلوں پر نظرثانی کرے، انجم بٹ راجہ
Jul 24, 2024