فتح جنگ(نامہ نگار)پی ٹی آی کے راہنما اور میجر طاہر صادق گروپ کی سرکردہ شخصیت ملک نصرت خان ماجھیا کو پی ٹی آی تحصیل فتح جنگ کا صدر نامزد کر دیا گیا ہے ان کی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن ضلعی جنرل سیکرٹری نے جاری کر دیا ہے ملک نصرت خان ماجھیاکا شمار پی ٹی آی کے انتہائی متحرک فعال محنتی کارکنان میں ہوتا ہے وہ انتہائی مشکل وقت میں بھی اپنے قائد میجر طاہر صادق کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے رہے متعدد بار گرفتار ہوئے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ملک نصرت خان ماجھیا کی بطور تحصیل صدر نامزدگی ان کی پارٹی کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا بلاشبہ اعتراف ہے سابق ایم این اے میجر طاہر صادق،سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر،سابق ایم این اے محمد زین الٰہی صادق، سابق چیرمین ملک غلام حسین چھجی مار،محترمہ