پانی کی عدم دستیابی پر کشمیر پوائنٹ کے رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ 

مری(بیورو رپورٹ)ملکہ کوہسار مری میں گرمائی سیزن کے دوران محکمہ پبلک ہیلتھ مری کی غفلت اورناقص منصوبہ بندی کے باعث  پانی کی شدید قلت کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی کئی دنوں سے بند ہے،کشمیر پوائنٹ مری میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف رہائش گاہ کے قریب رہائشی افراد پانی کی بوند بوند کوترس گئے کشمیرپوائنٹ میں گذشتہ دس دنوں سے پانی کی عدم دستیاب پر کشمیر پوائنٹ کے رہائشیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ کوبلاک کردیا،مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب، کمشنر راولپنڈی ڈویثرن اوردیگر اعلی حکام سے فوری اصلاح احوال اورذمہ داران کیخلاف سخت ترین کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔          

ای پیپر دی نیشن