4 معصوم بچوں کی جواں سالہ ماں سسرال سے ڈیڑھ ماہ پہلے غائب

گوجرخان(نامہ نگار) گوجرخان کے علاقے مطوعہ ڈھوک راجپوتاں کے رہائشی ارشد محمود نے اپنی بیٹی اور اسکے 4 معصوم بچوں کی بازیابی کیلئے تھانہ گوجرخان، ڈی ایس پی گوجرخان اور سی پی او راولپنڈی کو درخواست دی جس میں اس نے بتایا کہ اس کی بیٹی "ع ب" کی شادی نوید نامی شخص سے ہوئی جس سے اس کے 4بچے ہیں اور ایک روز اس نے بیٹی کی خیریت دریافت کرنے کے لیے فون کیا تو فون بند ملا جس پر اس نے اپنے داماد کو فون کیا اور بچی کی خیریت دریافت کی تو اس کو نوید نے بتایا کہ اسکی بیٹی کچھ روز قبل کلر چلی گئی اور اس کے بعد اس نے کلر رشتے داروں کو فون کیا تو معلوم ہوا کہ اسکی بیٹی وہاں پہنچی ہی نہیں جسکے بعد اس نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی بیٹی کو ہر جگہ تلاش کیا جس میں وہ ناکام رہا تاحال اسکی بیٹی کا کوئی پتہ نہیں چلا کہ وہ کہاں ہے، گوجرخان پولیس نے 10 جون کو ارشد محمود کی درخواست پر اسکی بیٹی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا مگر اس کی تلاش کے لیے کوئی عملی کام نہ کیا جس پر ارشد نے بیٹی کی بازیابی کے لیے ڈی ایس پی گوجرخان کو درخواستیں دیں مگر کچھ حاصل نہ ہوا جس پر متاثرہ شخص سی پی او راولپنڈی کے پاس پہنچ گیا جہاں اس کی درخواست مارک کرکے ڈی ایس پی گوجرخان کو بھیجی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن