وزیر بلدیات سے سابق چیئرمین کھیوڑہ ملک فیصل عباس کی ملاقات

Jul 24, 2024

کھیوڑہ(نامہ نگار)سابق چئیرمین اور مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما ملک فیصل عباس نے وفد کے ہمراہ وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ سے دوبارہ  ملاقات کی ملاقات کے دوران کھیوڑہ شہر کے مسائل بارے آگاہ کیا گیا جبکہ ملک فیصل نے کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے ورکروں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر زور دیتے ہوئے اپیل کی کہ ورکروں کو تنخواہیں ادا کروائی جائیں اور میونسپل کمیٹی کے لیے گرانٹ جاری کی جائے جس پر صہیب بھرتھ نے کھیوڑہ سے گئے وفد حاجی سلیمان اسسٹنٹ سی او،ملک امین و دیگر کو وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے دفتر بھیجا  جہاں انہیں ساری صورت حال سے آگاہ کیا گیا جس پر ذیشان رفیق نے جلد مسلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

مزیدخبریں