گوجرخان(نامہ نگار)گوجرخان میں دو کمسن بچوں کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کے مرتکب تین ملزمان گرفتار ، تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ میرے بیٹے کو غلام مصطفی ورغلا پھسلا کر اپنے دوست شکیل کے گھر لے گیا جہاں شکیل نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، گوجرخان پولیس نے درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان شکیل اور غلام مصطفی کو گرفتارکرلیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈکل پراسس کروایا گیا دوسرے متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم جاوید اختر نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،گوجر خان پولیس چھاپہ مار کر ملزم جاوید اختر کو گرفتار کرلیا۔