ملہال مغلاں(نامہ نگار)چوآسیدن شاہ انسپکٹر آف مائنز راولپنڈی ریجن چوہدری محمد اشرف کا غیر قانونی کول مائنز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ناقص سیفٹی انتظامات کی بدولت مرحبا منرلز کی مائن نمبر 10، عزیز انعام مائن نمبر 9 اور مائن نمبر9 کے لو لیول کو بھی سیل کر دیا گیا۔ تینوں مائنز پر نکاسی آب کا کوئی انتظام موجود نہ تھا۔ یادر ہے کہ اس سے قبل نکاسی آب نہ ہونے کے باعث متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر انسپکٹر آف مائنز را ولپنڈی ریجن چوہدری محمد اشرف نے مائنز کے مینیجر کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کو یقینی بنائیں۔
نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے پر 3 کول مائنزسر بمہر
Jul 24, 2024