حضرو( نمائندہ نوائے وقت )سابق وفاقی وزیر وممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ میاں محمد نوا زشریف کے خلاف سازشیں نہ کی جاتیں تو آج پاکستا ن کا یہ حال نہ ہوتا 2017ء میں کی گئی سازش کی وجہ سے پاکستان بحرانوں کا شکا رہوا میاں شہباز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف سازشیں نہ کی جاتیں تو آج پاکستان ترقی یافتہ ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ 2013ء میں جب میاں محمد نواز شریف اقتدار میں آئے تھے تو اس وقت ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ 12/12گھنٹوں سے زیادہ تھی بیروزگاری او رمہنگائی کے ہاتھوں عوام پریشانی کا شکار تھے۔
شہباز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، شیخ آفتاب
Jul 24, 2024