ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ دینہ میں کھلی کچہری

ٍ

Jul 24, 2024

دینہ ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد ، لوگوں کے مسائل اور شکایات سن کر ان کو فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ، تھانہ کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور شہریوں کی درخواستوں پر فوری طور پر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد ، کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر ملک عقیل عباس ، ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان عباس ، پولیس افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ، شہریوں کی درخواستوں پر ڈی ایس پی صدر سرکل ، ایس ایچ او تھانہ دینہ کو فوری طور پر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا اور مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ۔

مزیدخبریں